فیصل آباد(پ ر)علامہ طاہر الحسن نے کاغذات منظوری کے بعد اپنے انتخابی حلقہ میں سرگرمیاں تیز کر دی۔عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ علامہ طاہر الحسن مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان علما کونسل نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے پر اسرار مطالبہ پر الیکشن لڑرہے ہیں عوام کا اعتماد ہی ہمارے لیئے بہت بڑی کامیابی ہے حلقہ کی عوام کے مسائل غربت بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے موثر اقدامات کرینگے اور بیروزگار نوجوانوں کیلئے اور غریب بچیوں کے جہیز اور مفت علاج کی فراہمی اور حلقہ پی پی 118کیلئے ہر سطح پر آواز اٹھائیں گے اس سے قبل بھی بطور ناظم عوام کے اعتماد پر پورا اتریں ہیں اور علاقے کے مسائل کو موثر انداز میں حل کیا اس لیئے عوام آج بھی ہم پر اعتماد کرتی ہے یہی عوام کی محبت سے اپنی کامیابی کو یقینی بنائینگے اور سرمائے کے بل پوتے پر حلقہ کی عوام کوبیوقوف نہیں بنایا جا سکتا عوام کے تعاون سے جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ کیلئے آٹھ فروری کو ووٹ کی طاقت سے ختم کردینگے ۔
