عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کھلی کچہری سے عوام کے ریونیو مسائل کو فوری حل فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدام کا سلسلہ جاری ہے۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر نگرانی میں ضلع اور تمام تحصیلوں میں ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ایک ہی چھت کے نیچے تمام افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید جمیل حیدر شاہ، اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلدارز، ریونیو اور اراضی ریکارڈ سنٹر کے افسران نے عوام کے مسائل سنے۔ڈپٹی کمشنر نے سائلین کے ریونیو سے متعلقہ مسائل کو موقع پر ہی حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔شرکا نے کھلی کچہری کے انعقاد کو سراہا اور مستقبل میں بھی ایسے اقدامات کی امید ظاہر کی۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔یہ اقدام وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے عوامی خدمت اور شفافیت کو یقینی بنانے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔مریم نواز شریف کی ہدایت پر عوامی خدمت کے فروغ کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں