7

عورت کوفائرمارکرقتل کردیاگیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ علاقہ تھانہ اروتی میں گھر میں عورت کو پسٹل سے فائر مار کر قتل کر دیا گیا ہے, وقوعہ کی اطلاع پر ایس ڈی پی او سرکل پیر محل، ایس ایچ او تھانہ اروتی معہ نفری موقع پر پہنچے, بذریعہ لیڈی کانسٹیبل شرم و حیا کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے نعش کا ملاحظہ کرنے پر معلوم ہوا کہ مقتولہ مافیہ بی بی کو سر اور سامنے پیٹ میں فائر مار کر قتل کیا گیا ہے, ملزمان وقوعہ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ہیں۔ ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر وقوعہ کی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا جس پر مقدمہ نمبر450/24 بجرم 302/311/148/149 ت پ تھانہ اروتی میں درج کیا گیا۔ڈی پی او نے وقوعہ کی سنگینی کے پیش نظر ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی پیر محل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ اروتی معہ ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں