عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی’ صائمہ قریشی کو بیان پر تنقید کا سامنا

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ صائمہ قریشی کو خواتین کی کمائی اور مرد کی دوسری شادی کے حق میں بیان دینے پر تنقید کا سامنا ہے۔صائمہ قریشی حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں نظر آئیں، جہاں انہوں نے کہا تھا کہ کوئی مانے یا نہ مانے لیکن برکت مرد ہی کی کمائی میں ہوتی ہے، جس کے بعد انڈسٹری کی دیگر خواتین اور سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔ان کے مطابق جب عورت گھر چلانا شروع کردیتی ہے تو اس حوالے سے جتاتی بھی ہے، جب کہ مرد کو دوسری شادی کرنے سے قبل پہلی بیوی کی اجازت کی ضرورت نہیں۔مذکورہ بیان سے جہاں ایک طرف سوشل میڈیا صارفین برہم ہیں، وہیں دوسری جانب شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی دیگر اداکارائیں بھی ان پر خاصی ناراض نظر آئیں۔ماضی کی مقبول اداکارہ مشی خان نے انسٹاگرام پر نام لیے بغیر اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں تو یہ سن کر حیران رہ گئی کہ عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی۔انہوں نے حضرت خدیجہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک کامیاب کاروباری شخصیت تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں