61

عورت کے حقوق کا تحفظ اسلام کی تعلیمات سے ممکن ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام منیانوالہ میں علامہ جمیل احمدزاہدقادری نے ”اسلام میں عورت کا مقام اور کردار” کے موضوع پر درس عرفان القرآن دیتے ہوئے کہاکہ عورت کے حقوق کا تحفظ اسلام کی تعلیمات سے ممکن ہے اسلام نے عورت کے وقار کے منافی رسومات کا خاتمہ کیا۔ خواتین کسی بھی معاشرہ کی ترقی کا اہم ترین جز ہیں، آج کی خواتین کو امہات المومنین کے اسوہ کو اختیار کرنا ہو گا۔ اسلام کی آمد سے قبل عورت بہت مظلوم اور معاشرتی و سماجی عزت و احترام سے محروم تھی۔دین اسلام کی آمد عورت کیلئے ظلم و استحصال کے بندھنوں سے آزادی کا پیغام بنی ۔نماز فجر کے بعد شروع ہونے والے درس عرفان القرآن میں ضلعیTMQ صدرخالدمحمودرندھاوا ،پیرسیدبشارت علی شاہ،علامہ عزیزالحسن اعوان ،محمدکامران قادری،سہیل مقصود،غلام محمدقادری، علامہ محمدعرفان،علامہ فضل کریم،انورنازش، محمدرفیق قادری،میاں ساجدحسین،سطوت شہزاد،عبدالفاروق،حسن عباس سمیت اہم علمی،سیاسی،سماجی مذہبی شخصیات،تاجر برادری اور مرد و خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں