21

عیدالفطر پر5سرکاری چھٹیاں ہونے کا امکان

اسلام آباد (بیوروچیف)عیدالفطر پر5 سرکاری چھٹیاں ہونے کا امکان ہے۔ کابینہ ڈویژن نے عیدالفطر پر چھٹیوں کی سمری وزیر اعظم آفس کو بھجوا دی ہے۔20اپریل جمعرات سے24اپریل سوموار تک عید کی چھٹیاں ہوں گی۔ وزیراعظم کابینہ ڈویژن کی سمری پر حتمی فیصلہ کریں گے۔ دوسری جانب عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا۔دوسری جانب مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 20 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے، اجلاس میں شوال کے چاند کی رویت سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں