عیدالفطر کے قریب آتے ہی کمالیہ کے بازاروں میںخریداروں کا رش

کمالیہ(نامہ نگار)عید الفطر کی آمد قریب آتے ہی شہر کے بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے ۔ شہری بڑی تعداد میں جوتوں، چوڑیو ں، کپڑوں اور واسکٹ کی دکانوں کا رخ کر رہے ہیں تاکہ عید کی خوشیوں کے لیے اپنی اور بچوں کی خریداری مکمل کر سکیں۔تفصیلات کے مطابق کمالیہ کے مرکزی بازاروں اور مارکیٹوں میں گزشتہ چند روز سے خریداروں کی غیر معمولی آمد دیکھنے میں آ رہی ہے ۔ خواتین چوڑیوں اور کپڑو ں کی دکانوں پر خاصی دلچسپی لے رہی ہیں جبکہ مرد حضرات اور نوجوان واسکٹ اور جوتوں کی دکانوں سے خریداری میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ عید قریب آتے ہی کاروبار میں واضح تیزی آ گئی ہے اور امید ہے کہ آئندہ چند دنوں میں رش مزید بڑھ جائے گا۔ دکانوں پر مختلف اقسام کے جدید ڈیزائن کے جوتے ، دیدہ زیب چوڑیاں، نت نئے ملبوسات اور خوبصورت واسکٹیں خریداروں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باوجود وہ عید کی خوشیوں کو بھرپور انداز میں منانے کے لیے خریداری کر رہے ہیں تاکہ اہل خانہ خصوصا بچوں کی عید یادگا ر بنائی جا سکے ۔انتظامیہ کی جانب سے بازاروں میں سکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ شہری پرامن ماحول میں خریداری کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں