62

عیدمیلادالنبی ۖپرملک بھر میں موسلادھار بارش کا امکان

لاہور (بیوروچیف)محکمہ موسمیات کے مطابق آج28اور کل29ستمبر کوملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شام مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، ہواں کے باعث آج اور کل 29 ستمبر کو ملک بھر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوگی، چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بارشوں کے پیش نظر احتیاطی تدابیر جاری کر دی ہیں، محکمہ کی جانب سے تیز آندھی ، شدید بارشوں کے دوران عوام کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں