عیدمیلاد النبیۖ پر فول پروف سکیورٹی کے احکامات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آرپی او فیصل آبادذیشان اصغرکاعید میلاد النبیۖ کے سلسلہ میں ریجن بھر میں فول پروف سکیورٹی کے احکامات جاری ۔ آرپی او فیصل آبادذیشان اصغرنے سی پی اوفیصل آباد،ڈی پی اوز جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کو عیدمیلادالنبی ۖکے سلسلہ میں سکیورٹی فول پر وف کر نے کے احکامات جاری کردیئے۔اس حوالے سے ریجن فیصل آباد میں 233جلوس اور 31محافل میلاد مصطفی ۖ منعقد ہونگی۔جلوسوں اور محافل پاک کی فول پروف سکیورٹی کیلئے 5000ہزار کے قریب پولیس افسران و جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔آر پی او فیصل آبادذیشان اصغر نے ضلعی سربراہان کو احکامات جا ری کر تے ہوئے کہاکہ اپنے اپنے ضلع میں سکیورٹی اقدامات کا ازسر نو جائزہ لیں۔مساجد،مدارس،امام بارگاہوں اور عبادت گاہوں کے گردونواح میں سکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کیے جائیں۔عبادت گاہوں کے منتظمین کے ساتھ کوارڈ نیشن موثر بنا ئی جائے اور والنٹیرزکی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔عبادت گاہوں کے گردو نواح میں سر چ آپریشنز اور ناکہ بندی پوائنٹس قائم کر کے اسنیپ چیکنگ عمل میں لائی جائے۔ عیدمیلادالنبی ۖ کے پر وگراموں کے سلسلہ میں جملہ انٹیلی جنس ایجنسیوں سے روابط کو موثر بنا یا جائے۔مزید آر پی او فیصل آباد نے شہریوں سے اپیل کی کہ جلوسوں اور محافل ہائے میں نظم و ضبط اور پرامن ماحول کو برقراررکھنے میں پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔آرپی او فیصل آباد نے چاروں ضلعی سربراہان کو سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کا بذات خود جائزہ لینے اور عیدمیلادالنبی ۖ کے پر وگراموں کو خود مانیٹر کر نے کے احکامات جاری کیے تاکہ شرپسندعناصر کے مذموم مقاصد کو ناکام بنا یا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں