عید الاضحی27مئی کو متوقع

لاہور( بیورو چیف)پاکستان میں رواں برس عید الاضحی بدھ 27 مئی کو متوقع ہے اور امکان ہے کہ اس سال عید کے موقع پر 5 روزہ تعطیلات دی جائیں۔ تعطیلات ویک اینڈ کے ساتھ منسلک ہونے کی وجہ سے ملازمین بدھ سے اتوار تک لگاتار چھٹیاں کر سکیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ذوالحج 1447 ہجری کی پہلی رات 17 یا 18 مئی کو متوقع ہے جس کے پیش نظر عید الاضحی 27 سے 29 مئی تک منائی جائے گی تاہم حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔عید کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف شہروں میں مویشی منڈیاں قائم ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں