عید الفطر،CPOنے سکیورٹی پلان جاری کردیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر عید الفطر کا سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ‘ عید الفطر کے موقع پر890مساجد ،امام بارگاہوں ،کھلے مقامات ،پارکس پر 4858سے زائد اہلکار و افسران وجوان سیکیورٹی ڈیوٹی فرائض سرانجام دیں گے ۔ جس میں 18جی اوز ، انسپکٹر وسب انسپکٹر، 89اسسٹنٹ سب انسپکٹر ، 466ہیڈ کانسٹیبل 351اور 3934کانسٹیبل و لیڈی کانسٹیبلان ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔ عید پر ٹریفک کی روانی کے لیے ٹریفک پولیس اہلکار تعینات ہوں گے، ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے خصوصی پکٹس قائم گئی ہیں۔چاند رات اور عید الفطر پر شر پسند اور جرائم پیشہ عناصر کی روک تھام کے لئے شفٹ وائز82 خصوصی پکٹس قائم ہیں، خصوصی پکٹس پر افسران ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔عوامی مقامات، پارکس اور قبرستانوں پر بھی اہلکار تعینات ہوں گے۔ایلیٹ، ڈولفن فورس، لیڈیز پولیس بھی ڈیوٹی پر تعینات کی گئی ہے ۔چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر تھانوں کی موبائلز اور موٹر سائیکل سکواڈ علاقہ میں خصوصی گشت کے فرائض انجام دیں گے۔ عید الفطر کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے جائیں گے ۔ سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے امن وامان کی فضا کویقینی بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں