عید الفطر کی آمدآمد،بازاروں میں خریداری عروج پر پہنچ گئی

فیصل آباد،لاہور(سٹاف رپورٹر، بیورو چیف)رمضان المبارک کے آخری ایام میں ملک بھر کے بازار خریداروں سے بھر گئے۔ اسلام آباد، لاہور تا کراچی، پشاور سے کوئٹہ تک عید کی خریداری کیلئے بازاروں میں خریداروں کی بھر مار ، پاکستان کے ریٹیل کیلنڈر ز میں سب سے مصروف ویک اینڈ کا آغاز ہو گیا۔ جوں جوں رمضان اپنے اختتام کے قریب پہنچ رہا ہے، پاکستان بھر کے بازار اور شاپنگ مالز میں تجارتی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔خریدار تیار ملبوسات ، جوتوں اور دیگر مصنوعات کی خریداری کیلئے دکانوں اور سٹالز پر قطاروں میں کھڑے رنگ برنگے سینڈل، جوتے اور میچنگ جیولری سیٹس اور کپڑوں کی خریداری میں مصروف ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کی رہائشی عائشہ خان نے کہا کہ لاہور کے تمام چھوٹے بڑے بازاروں میں رش بہت زیادہ ہے۔ فیصل آباد کے انارکلی بازار میں ایک دکان کے مالک عبدالقادر نے کہا کہ جوتے، سینڈل اور میچنگ جیولری جیسی اشیاء تیزی سے فروخت ہو رہی ہیں اور خاندان عید کی تیاری کے لیے بڑی تعداد میں مختلف اشیا خرید رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بازاروں میں سخت نگرانی اور تنظیم و ضبط نے رش کو منظم کرنے میں مدد کی ہے۔شہریوں اور دکانداروں نے خوشگوار ماحول کو بھی اجاگر کیا۔ کراچی میں ایک خریدار فاطمہ ریاض نے کہا کہ عید شاپنگ کے حوالہ سے بچوں کا جوش دیدنی ہے جو ایک سٹال سے دوسرے سٹال تک دوڑتے ہیں جب کہ والدین ان کو منظم رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔انارکلی بازار میں ایک دکان کے مالک نے کہافروخت عروج پر ہے، خاص طور پر سینڈل، جوتوں اور زیورات اور کپڑوں کی خریداری مین نمایاں اضافہ ہوا ہے جس سے عید کے تہوار کی رونق کو چار چاند لگ گئے ہیں۔ پاکستان بھر کے بازاروں میں خاندانوں کے خاندان عید کے لیے تیار کپڑوں کی دکانوں پر پہنچ گئے ہیں اور بچے جوش و خروش سے کپڑے، چوڑیاں اور میچنگ جوتے خرید رہے تھے جبکہ والدین ان کے انتخاب میں بچوں کی مدد کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں