عید سے قبل تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کے ویٹ ویلز کی ڈی سلٹنگ مکمل کی جائے،MDواسا ثاقب رضا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے عید سے قبل تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کے ویٹ ویلز کی ڈی سلٹنگ مکمل کرنے کی ہدایت کی اور واضح کیا ہے کہ مین ہولز کی جیو ٹیکنگ 28فروری تک مکمل ہونی چاہیے۔ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کے لئے پیشگی اقدامات مکمل کئے جائیں گے۔ ایم ڈی واسا نے کہا کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کے ویٹ ویلز کی ڈی سلٹنگ مکمل کی جائے اور وہ خود وزٹ کر کے اسے مانیٹرنگ کریں گے۔ اسی طرح سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر پیش کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مین ہولز کی جیو ٹیگنگ کا مرحلہ 28 فروری تک مکمل ہونا چاہئے جس کے بعد تمام مین ہولز کی گوگل میپ کے ذریعے مانیٹرنگ کئے جا سکیں گے۔ ایم ڈی نے پارکوں کو سیوریج پانی سے ہر صورت کلیئر کرنے کی بھی ہدایت کی اور واضح کیا کہ کسی بھی پارک میں سیوریج کا پانی نظر نہیں آنا چاہئے، اس ضمن میں ڈی واٹرنگ سیٹس کا استعمال کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیوریج کی سیٹلڈ لائنوں کو ہنگامی بنیادوں پر مرمت کیا جائے تاکہ متعلقہ علاقوں کے عوام کو سیوریج معاملات میں ریلیف دیا جا سکے اس ضمن میں کسی قسم کی تاخیر اور غفلت قابل قبول نہیں ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں