25

عید سے قبل غزہ میں جنگ بندی کی امید بڑھ گئی

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک)قاہرہ میں مصر اور قطر کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز نے مصری میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں غزہ جنگ بندی سے متعلق حماس اور اسرائیل کے درمیان بنیادی اور متنازع نکات پر اتفاق ہوا۔تاہم جن بنیادی متنازع نکات پر اتفاق ہوا اس کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔معاہدے کے بنیادی نکات پر اتفاق کے بعد قطر اور حماس کے وفود واپس روانہ ہو گئے ہیں اور توقع ہے کہ معاہدے کی شرائط کو حتمی شکل دینے کے لیے دو دن کے اندر واپس آ جائیں گے۔جبکہ امریکا اور اسرائیل کے وفد کچھ گھنٹوں بعد روانہ ہوں گے اور اگلے 48 گھنٹوں میں مشاورت جاری رہنے کی توقع ہے۔اسرائیل اور حماس نے 6 ماہ سے جاری جنگ میں ممکنہ جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات کے نئے دور کے لیے اتوار کو اپنے نمائندے مصر بھیجنے کی تصدیق کی تھی جبکہ ہفتے کو امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز پہلے ہی مصر موجودہیں۔حماس کی جانب سے مذاکرات میں اہم پیش رفت پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا اور قاہرہ مذاکرات کے فریقین میں سے کسی نے بھی مصری میڈیا رپورٹ کی تصدیق نہیں کی۔تاہم اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے خبردار کیا تھا کہ اسرائیل عالمی برادری کے دبا میں نہیں آئے گا اور نہ ہی حماس کی انتہا پسندانہ مطالبات کو منظور کرے گا۔قطر، امریکا اور مصر تقریبا 6 ماہ سے جاری جنگ کے دوران اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کے بدلے میں جنگ بندی اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے خفیہ مذاکرات کر رہا ہے۔قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی نے دوحہ میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ مذاکرات کا سب سے اہم نکتہ غزہ کے تمام بے گھر فلسطینیوں کی ان کیگھروں کو واپسی ہے، جسے اسرائیل نے ابھی تک تسلیم نہیں کیا۔7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 33 ہزار 175 فلسطینی شہید اور 75 ہزار 886 زخمی ہو چکے ہیں۔ حماس کے 7 اکتوبر کے حملے میں اسرائیل میں مرنے والوں کی تعداد 1,139 ہے۔دوسری طرف اسرائیلی فوج غزہ سے دستبردار ہوگئیں ، صیہونی فوج نے دعوی کیا ہے کہ خان یونس میں حماس کی بریگیڈ کو تباہ کردیا تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ اسرائیلی قیدیوں کی واپسی میں ناکام رہے. قاہرہ میں جنگ بندی کیلے مذاکرات شروع ، CIAچیف ، موساد کے سربراہ رونن بار اور قطری وزیراعظم کی بھی شریک ہیں ، حماس اور اسرائیل دونوں نے اپنے اپنے وفود کی مذاکرات میں شرکت کی تصدیق کردی ہے، مصری ذرائع کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر جنگ بندی ہوسکتی ہے. نیتن یاہو کیخلاف ہزاروں اسرائیلی شہریوں کا احتجاج ، مظاہرین نے پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دے دیا ، حزب اللہ نے اسرائیلی ڈرون مار گرایا، حوثیوں کے دو اسرائیلی ، ایک برطانوی جہاز پر میزائل حملے، اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی غزہ میں لڑائی کے دوران ان کے 4فوجی ہلاک اور 14زخمی ہوئے ہیں. عراقی وزیراعظم شیعہ السوڈانی نے غزہ کی پٹی کیلئے ایک کروڑ لیٹر ایندھن فراہم کرنے اور غزہ سے زخمیوں کو وصول کرنے اور ان کا علاج کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر زمینی چڑھائی کے 4ماہ بعد ہزاروں اسرائیلی فوجی جنوبی غزہ سے واپس ہوگئے . اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنوب میں صرف ایک بریگیڈ موجود رہے گی جو شمال کی طرف شہریوں کوواپس جانے کی اجازت نہیں دے گی .صیہونی فوج نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے خان یونس میں حماس کی بریگیڈ کو تباہ کردیا ہے تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ اسرائیلی قیدیوں کی واپسی میں ناکام رہے ، خان یونس سمیت جنوبی غزہ میں فلسطینی شہری اپنے تباہ شدہ مکانوں کی طرف واپس آنا شروع ہوگئے ہیں . دوسری جانب مصر، قطر اور امریکا کی ثالثی میں قاہرہ میں جنگ بندی کیلئے مذاکرات دوبارہ شروع ہوگئے ہیں ، حماس اور اسرائیل دونوں نے اپنے اپنے وفود کی شرکت کی تصدیق کی ہے جبکہ مذاکرات میں قطری وزیراعظم اورسی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز بھی شریک ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں