35

عید صفائی پلان کی کامیابی پر ڈویژنل کمشنر کی شاباش

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام عید الاضحی صفائی پلان پر کامیاب عملدرآمد پر ویسٹ ورکرز وسٹاف میں شیلڈز وسرٹیفیکٹس تقسیم کرنے کی تقریب میونسپل کارپوریشن ہال میں منعقد ہوئی۔کمشنر سلوت سعید اس موقع پر مہمان خصوصی تھیں۔ ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر،سی ای او عظیم شوکت اعوان ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن زبیر وٹو اورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران نے شرکت کی۔کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریب میں شریک ہوکر خوشی اور فخر محسوس ہورہاہے۔انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کے ایام میں ویسٹ ورکرز نے جذبے کے تحت کام کیا کامیابیوں کا سہرا ان کے سر ہے۔ڈپٹی کمشنر جانفشانی سے ہرمعاملہ کی مسلسل نگرانی اور سرگرم رہے۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کی تاریخ میں صفائی آپریشن کا تاریخی کارنامہ انجام دیا گیا۔سی ای او عظیم شوکت اعوان کی تحریک پرعید الاضحی صفائی پلان وضع اور پھر موثر عملدرآمد کیاگیا۔انہوںنے کہا کہ کنٹرول روم میں1139پر مامور سٹاف کی کاوشیں بھی لائق تحسین رہیںسٹاف نے5ہزار کے قریب شہریوں کی کالز خندہ پیشانی سے سنیں اور انہیں کیوئیک رسپانس دیا گیا۔خواتین سٹاف نے بھی اپنی عیدکی خوشیاں قربان کرکے ڈیوٹی انجام دی۔کمشنر نے کہا کہ دوران وزٹ تینوں ایام میں ویسٹ ورکرز الائشیں جمع کرنے کے لئے گلی محلوں اور سڑکوں پر ڈیوٹی پر موجود نظرآئے۔ٹیمیں جس متحرک انداز میں کام کرتی دکھائی دیں صوبہ کے دیگر بڑے اضلاع میں بھی یہ مناظر کم دیکھنے کو ملے۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ ورکرز کے جذبہ نے ناممکنات کو ممکن کردکھایا،کم وسائل اور تنخواہوں کے مسائل کے باوجود جذبہ میں کمی نہیں آنے دی گئی۔فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاکارکردگی کے لحاظ سے پنجاب میں ٹاپ آنے پر چیف سیکرٹری نے تہنیتی کال اور تعریف کی۔اس جذبے کو ماند نہیں پڑنے دیں گے۔انتظامیہ ہمہ وقت ساتھ کھڑی اور بالخصوص ویسٹ ورکرزہماری ٹیم کا حصہ ہیں۔کمشنر نے ویسٹ ورکرز کے لئے اس بار ایک کی بجائے ڈیڑھ تنخواہ دینے کا اعلان کیا تو ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔کمشنر نے ایف ڈبلیو ایم سی کے ساتھ میونسپل کمیٹیز کی کارکردگی پر بھی اسسٹنٹ کمشنرزودیگر افسران کو شاباش دی۔انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن نے جگہ جگہ ویسٹ ورکرز کے لئے ٹھنڈے ومیٹھے پانی کی سبیلیں لگاکر انقلابی اقدام کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کمشنر کی ولولہ انگیز قیادت میں معرکہ سر انجام دیا گیا۔ویسٹ ورکرز ومعاونین کی کاوشوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس بار عید کے ایام شکایت فری رہے جو مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔تقریب سے سی ای او نے بھی خطاب اور کمشنر کی رہنمائی پر شکریہ اداکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں