عید صفائی پلان کے تحتFWMCکے آپریشن ونگ کی چھٹیاں منسوخ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹیو آفیسر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رئوف احمد کی زیر صدارت عیدالفطر پر صفائی ستھرائی کے انتظاما ت اور آپریشن پلان پر عملدآمد کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں فیصل آباد،جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے اضلاع کے ڈسٹرکٹ منیجرز بھی موجود تھے۔سی ای او نے عیدالفطر پر حکومتی احکامات کے مطابق اب تک کئے گئے اقدامات بارے تمام اضلاع کے افسران سے بریفنگ لی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہریوں کو عید کے پرمسرت موقع پر صاف ستھرا ماحول میسر آنا چاہیے۔دیہی علاقوں میں بھی صفائی کے خاطر خواہ اقدامات کئے جائیں۔ مساجد، عیدگاہوں اور قبرستانوں میں پانی کا چھڑکائو اور لائمنگ کو یقینی بنایا جائے۔عید صفائی پلان کے تحت آپریشن ونگ کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں لہذا تمام افسران و ماتحت عملہ فیلڈ میں متحرک دکھائی دے۔انہوں نے مزید کہا کہ چاند رات کو زیر ویسٹ آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے صبح6بجے تک تمام کمرشل مارکیٹس کو کلیئر کیا جائے۔صفائی کے موثر اقدامات کے تحت شہریوں کی سہولت کیلئے ہیلپ لائن 1139پر بھی شکایات درج کروائی جا سکتی ہیں جبکہ صفائی کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے بھی مختلف علاقوں میں مہم جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں