15

عید قربان سے پہلے ”بڑی قربانیوں ” کا امکان

اسلام آباد (عظیم صدیقی) عید قربان تک بہت کچھ قربان ہو سکتا ہے’ عدلیہ ‘انتظامیہ اورمقتدرہ میں محاذ آرائی کا نتیجہ اگلے 15دنوں میں سامنے آئے گا’پیپلزپارٹی نے وزارتیں فی الحال نہ لینے سے آگاہ کر دیا۔ سیاست بند گلی میں پہنچ گئی۔ میاں نواز شریف ”ماڈل ٹائون” سے وفاق اور پنجاب کی حکومتیں عملاً کنٹرول کرینگے، دارالحکومت کے سکہ بند تجزیہ کار ملک کے مختلف اداروں کے درمیان محاذ آرائی کو ملک کے مستقبل اور سیاسی عمل کیلئے خطرناک قرار دے رہے ہیں اور اگلے چند دن میں اعلیٰ عدلیہ کے چند ذمہ داران کیخلاف ”بہت کچھ” منظر عام پر آ سکتا ہے’ حالات انتہائی تشویشناک قرار دیئے جا رہے ہیں اور انہی حالات کے تناظر میں پیپلزپارٹی نے عملاً حکومتی معاملات کا حصہ بننے سے انکار کر دیا ہے۔ دوسری طرف میاں نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے سینٹرل سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں بیٹھیں گے اور وہ پارٹی کی ساکھ بحال کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے۔ وزیر اعظم میاں شہباز شریف ان پورے معاملات میں خود کو ”سُکھی” محسوس نہیں کر رہے ہیں’ان حالات کے پیش نظر پیشگوئی کی جا رہی ہے کہ عید قربان سے پہلے قربانی یا قربانیاں ہو سکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں