عید قریب آتے ہی سدھار میں قصابوں نے من مانے ریٹس مقرر کرلئے

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) عید کے قریب آتے ہی سدھار میں قصاب شہریوں سے من مرضی کے دام وصول کرنے لگے ،بیف 1200مٹن 2400روپے میں فروخت ہونے لگا۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے پرائس کنٹرول کے دعوے ٹھس ہو گئے عید کے قریب آتے ہی سدھا رمیں قصابوں نے گوشت کے ریٹ بڑھا دئیے اور شہریوں سے من مرضی کے دام وصول کرنے لگے قصاب شہریوں کو بیف 1200روپے اور مٹن 2400روپے میں فروخت کرنے لگے اور ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے قصابوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں غریب عوام کیلئے گوشت خریدنا بھی نایاب ہو گیا عید کی خوشیوں میں بھی غریب عوام کو سستے داموں گوشت ملنا خواب بن گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ قصاب امیر غریب میں کوئی فرق نہیں کر رہے سب کو ایک ہی دام میں گوشت فروخت ہو رہا ہے امیر شہریوں نے قصابوں کے دماغ خراب کئیے ہوئے ہیں قصابوں سے گوشت کے دام پوچھتے نہیں اچھا اچھا گوشت سب خرید کر کے لے جاتے ہیں جس کی وجہ سے قصابوں نے غریب شہریوں کوبھی لوٹنا شروع کر رکھا ہے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور قصابوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ غریب عوام کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کیلئے قصابوں کو نکیل ڈالی جائے اور سستے داموں گوشت کی فروخت کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں