55

عید میلاد النبیۖ فضاء میں درود و سلام کی گونج ، گلیاں بازار سج گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جشن عید میلادالنبیۖ کل 12 ربیع الاوّل کو مذہبی عقیدت واحترام اور جوش وجذبہ سے منایا جائے گا۔ فیصل آباد میں عیدمیلادالنبیۖ منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں’ محافل میلاد النبیۖ اور ریلیاں نکالنے کا سلسلہ بھی جاری، گلیاں اور بازار سج گئے، پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے سخت انتظامات’ کل 12 ربیع الاوّل بروز جمعتہ المبارک کو عیدمیلادالنبیۖ منانے کیلئے مساجد میں قرآن خوانی اور محفل میلاد سے آغاز کیا جائے گا۔ فیصل آباد کا مرکزی جلوس جامعہ رضویہ جھنگ بازار سے نکالا جائے گا جو کہ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس جھنگ بازار آ کر اختتام پذیر ہو گا جبکہ شہر بھرمیں میلاد مصطفیۖ کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔ گھروں’ بازاروں اور سرکاری عمارتوں پر چراغاں کیا جا رہا ہے جبکہ محافل نعتۖ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ آج رات جامع مسجد مدنیہ بٹالہ کالونی سے مشعل بردار ریلی نکالی جائے گی۔ گھروں’ گلیوں اور بازاروں کو سجانے کیلئے آرائشی سامان’ برقی قمقموں کی دکانوں پر رش، ضلعی پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے اور چاروں ٹائون کے ایس پیز’ ڈی ایس پیز’ ایس ایچ اوز سمیت تین ہزار جوانوں کی ڈیوٹیاں لگ گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں