4

عید میلاد النبیۖ پر مانیٹرنگ کیلئے صوبائی وزراء عظمیٰ بخاری،ذیشان رفیق کا دورہ فیصل آباد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیراطلاعات وثقافت عظمی بخاری اور وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا چوک گھنٹہ گھر عید میلاد جلوسوں کے روٹ کا دورہ، صوبائی وزراء نے جلوس کے اطراف میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ کمشنر سلوت سعید،سی پی او کامران عادل، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر بھی ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر عظمی بخاری کی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کے ہمراہ چوک گھنٹہ گھر میں پریس کانفرنس، میلاد کمیٹی کی جانب سے احسن طریقے سے اقدامات کئے گئے۔ سی پی او نے کہا کہ جلوس اور محافل کو پر امن رکھنے کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیئے گئے۔ ٹریفک کی صورتحال کو بہتر اور رواں دواں رکھنے کے لیئے ٹریفک کی اضافی نفری تعینات کی گئی۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تمام جلوس روٹس پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، امن وامان برقرار رکھنے کیلئے حکومت پنجاب نے کردار ادا کیا۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ عید الاضحی کے بعد محرم الحرام اور اب عید میلاد النبی پر حکومت پنجاب کی طرف سے مثالی انتظامات کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں