عید پربارش کا امکان

کراچی (بیوروچیف) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آج سے25 مارچ تک ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔این ڈی ایم اے نے ملک میں گرج چمک اور تیز ہوا کے ساتھ بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج سے 25 مارچ تک اسلام آباد، پنجاب ،خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج سے 23 مارچ تک آندھی، تیز ہوائیں اور بارش متوقع ہیں جبکہ کراچی، حیدرآباد ، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دادو میں بھی کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے، جس پر صوبائی اور ضلعی ادارے الرٹ رہیں۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بھی ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ آج رات سے مغربی ہواں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو رہا ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس سسٹم کے تحت 18 سے20 مارچ کیدوران پنجاب کے بیشتراضلاع میں بارش متوقع ہے جبکہ چند مقامات پر ثرالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنیکا امکان ہے، شام اور رات کے اوقات میں راولپنڈی، اٹک، چکوال، سرگودھا، میانوالی میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ چند مقامات پر تیز ہواں، آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے اور عید کے دنوں میں بالائی علاقوں میں موسم جزوی ابرآلود رہنیکا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں