عید پر ریلیز ہونے والی فلمیں شائقین کے دل نہ جیت سکیں

لاہور (شوبز نیوز) عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلمیں شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہیں اور تمام فلموں نے اندازوں سے کہیں کم کمائی کی۔اس بار عید الفطر پر نئی اور پرانی ایک درجن سے زائد فلمیں ریلیز کی گئی تھیں، جس وجہ سے شائقین فلموں کے انتخاب میں بھی تذبذب کا شکار نظر آئے جب کہ میگا کاسٹ اور اچھی کہانی کی نئی فلم نہ لگنے کی وجہ سے بھی شائقین سینماوں سے دور رہے۔عید کے موقع پر نئی ریلیز ہونے والی فلموں میں قلفی، کبیر، عشق لاہور، لمبی جدائی اور مارشل آرٹسٹ شامل تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں