عید پر ضرورت مندوں کا خصوصی خیال رکھا جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) دومنیکن جماعت کے سربراہ ویری ریورنڈ فادر پاسکل پولوس(اوپی) نے مسلمان بہن بھائیوںکو عید الاضحی کی مبارک دیتے ہوئے کہا کہ اس دن ضرورت مند بہن بھائیوں کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے۔ عید امن اور محبت کے ساتھ خوشیاں باٹنے کا درس دیتا ہے اور ہمیں ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس مبارک دن کی مناسبت سے ہمیں باہمی اختلافات کو بھلا کرملکی ترقی و خوشحالی کیلئے آگے بڑھنا ہوگا۔ہمیں اس دن کشمیر و فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں کرنی چاہئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں