عید پر5سپیشل ٹرینیں چلیں گی

لاہور (بیوروچیف)عید پر5سپیشل ٹرینیں چلانیکا اعلان کردیاگیا، پہلی عید اسپیشل ٹرین 2جون کو دوپہر ایک بجے کراچی سے لاہور روانہ ہوگی۔ریلوے ترجمان کے مطابق دوسری عید اسپیشل ٹرین، 3 جون کو صبح 10 بجے کوئٹہ سے پشاور روانہ ہوگی۔تیسری لاہور سے کراچی کے لیے 3 جون، چوتھی ٹرین کراچی سے راولپنڈی کے لیے 3 جون کی ہی رات روانہ ہوگی۔پانچویں عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور کے لیے 4 جون کو رات 8 بجے روانہ ہوگی۔ترجمان کے مطابق عید پر اسپیشل ٹرینوں کا مقصد مسافروں کو بروقت اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں