عید کی آمد ،کمالیہ میں جوتوں اور کپڑوں کی دکانوں پر رونقیں

کمالیہ( نامہ نگار)عید کی آمد، بازاروں میں خریداروں کا رش، جوتوں اور کپڑوں کی دکانوں پر رونقیں بحال۔ رمضان المبارک کے آخری عشرے کے ساتھ ہی عید کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں، جسکے باعث بازاروں، شاپنگ سنٹرز اور خاص طور پر جوتوں اور کپڑوں کی دکانوں پر خریداروں کا بے پناہ رش دیکھنے میں آ رہا ہے ۔ بچے ، خواتین اور مرد سب ہی عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے بھرپور خریداری میں مصر و ف ہیں۔بازاروں میں چہل پہل سے دکانداروں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے شہر کے مختلف تجارتی مراکز، مین بازار، کپڑے کی مارکیٹ اور جوتوں کے اسٹورز پر گاہکوں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آ رہا ہے ۔ خاص طور پر خواتین اور بچوں کی خریداری کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے ، جہاں نت نئے ڈیزائنوں کے ملبوسات اور جدید فیشن کے جوتے خریداروں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں عید کی خریداری کے ساتھ ساتھ قیمتوں میں اضافے کی شکایات بھی سامنے آ رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر سال کی طرح اس بار بھی عید کے قریب آتے ہی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ، جس سے متوسط اور غریب طبقے کے لیے خریداری کرنا مشکل ہو گیا ہے ۔ مہنگائی کے باوجود خریدار ضروری اشیا لینے کے لیے بازاروں کا رخ کر رہے ہیں اور دکانداروں سے مناسب قیمتوں پر اشیا فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں