عید کی تعطیلات میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی(فیسکو)ریجن بھرمیں چاند رات اور عید الفطر کی تعطیلات میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئرمحمد عامر کی خصوصی ہدایت پر عید الفطر کی تعطیلات میں صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی اور ان کی شکایات کے بروقت ازالے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ فیسکو ہیڈکوارٹرز میں بجلی کی ترسیل کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے جس کی نگرانی چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئرمحمد عامر خود کریں گے جبکہ فیسکو کے چھ آپریشن سرکلز فرسٹ،سیکنڈ،جھنگ ،سرگودھا ،میانوالی اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں لوڈمینجمنٹ،ایل ٹی /ایچ ٹی بریک ڈائون ،کسٹمر کمپلینٹ اور دیگر مسائل کے فوری ازالہ کیلئے اعلیٰ سطحی افسران کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں