عید کی خوشیوں میں مستحق لوگوں کا بھی خیال رکھا جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ہمیں عید کی خوشیوں میں اپنے اردگر د کے غریب اور نادار لوگوںکا بھی خیال رکھنا چاہئے ہو سکتا ہے کہ آپ کے نزدیک ہی کوئی ایسا ہو جسے آپ کی مدد کی ضرورت ہو’ حقوق اللہ کیساتھ حقوق العباد کا بھی ادا کرنا ا نتہائی ضروری ہے’ ان خیالات کا اظہار سٹی جنرل سیکرٹری انجمن تاجران ینگ ٹریڈرز رجسٹرد فیصل آباد رانا اویس زاہد نے کیا’ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک اﷲ تعالیٰ کا خاص رحمتوں’ برکتوں والا مہینہ ہے’ اس ماہ میں مانگی جانیوالی دعائیں اﷲ پاک کسی صورت بھی رد نہیں کرتا۔ ہمیں چاہیے کہ اس ماہ مقدس میں اپنے اردگرد نظر رکھیں اور وہ لوگ جو وسائل سے محروم ہیں ان کی اﷲ پاک کی مدد ونصرت سے حاجت روائی کریں تاکہ وہ بھی وسائل زدہ لوگوں کی طرح خوشیاں منا سکیں’ ہمارا پہلااور آخری مقصد دکھی انسانیت کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرناہونا چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ رمضان المبارک امت کیلئے رحمت و برکت کا باعث ہے اور نیکیوں کا موسم بہار ہے۔ حضورۖ نے اسے صبر’ ہمدردی اور غمخواری کا مہینہ قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں