فیصل آباد (پ ر)پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجازچوھدری نے کہا کہ عید الاضحی کے ایام میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کومکمل طور پر ختم کی جائے بڑی عید کے موقع پرحالیہ شدید گرمی کی وجہ سے سنت ابراہیمی کے سلسلہ میں قربانی دینے والی ملک بھرکی عوام شدید پریشانی سے دوچار ہوسکتے ہیں۔عوام پاکستان اور پیپلزپارٹی وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور چیئرمین بلاول بھٹو سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عید کے ایام میںبجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی جائے تاکہ قربانی کے گوشت کی تقسیم اور کھانا بنانے میں گھریلو صارفین کو آسانی پیدا ہوقربانی کی سعادت حاصل کرنے والوں کیلئے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کیا جائے تاکہ دینی فریضہ کی ادائیگی میں بار بار لوڈشیڈنگ کے عذاب سے بچا جائے عید الاضحی پر حقوق اللّٰہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد بھی ادا کرنے چاہیے یتیم،بیوہ اور غریب بے سہارا لوگوںکے ساتھ ساتھ اپنے قریبی تنگ دست رشتے داروں کا خیال رکھنا بھی ہم سب پر فرض ہے تبھی تو عیدقرباںکا اصل حق ادا ہو گا ۔ اس میں بہت بڑا اجر عظیم بھی ہے ، عید کی خو شیوں میں غریبوں کو بھی شامل کیا جا ئے ۔عید الاضحی دعائوں کی قبولیت اور غرباء کا خیال رکھنے کا دن ہے ۔
30