عید کے ایام میں فوڈ اتھارٹی ٹیمیں متحرک،24فوڈ پوائنٹس سیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) عیدالفطر کے ایام کے دوران پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں 1450 فوڈ پوائنٹس’ 1620 ریسٹورنٹ’ 771 سویٹ یونٹ’ 1573 سویٹس اینڈ بیکرز’ 565 موٹروے سروس ایریا’ 1400 فاسٹ فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے مضرصحت اشیاء کی فروخت اور ناقص انتظامات پر 24 یونٹس کو سیل اور 1472 کو مجموعی طور پر 2کروڑ 95لاکھ’ 39ہزار جرمانہ عائد کئے گئے جبکہ 1100 کلو مٹھائی’ کیک’ ایک ہزار سے زائد ناقص آئل’ 980 لیٹر کولڈ ڈرنکس’ 13ہزار 300 ٹوٹے انڈے’ 350 کلو ایکسپائر اشیاء اور 90کلو ممنوعہ رنگوں کو قبضہ میں لیکر تلف کر دیا۔ تفصیل کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں عیدالفطر کے ایام میں سرگرم رہیں۔ فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے دو شفٹوں میں فرائض سرانجام دیتے ہوئے فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں متحرک رہیں اور مضرصحت اشیائ’ زائد المیعاد اشیاء کی فروخت کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے بھرپور کریک ڈائون کیا گیا۔ 6889 فوڈ پوائنٹس’ ریسٹورنٹس’ سویٹس شاپس’ بیکری’ موٹروے سروس ایریاز اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے بھاری مقدار میں مضرصحت اور ایکسپائر اشیاء کو تلف اور دیگر کو 2کروڑ 95لاکھ 39ہزار جرمانہ عائد کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں