عید کے بعد مارکیٹوں کے پرانے اوقات کار بحال

لاہور(بیورو چیف)عیدالفطر کے بعد پنجاب بھر میں تجارتی مراکز بند کرنے کے اوقات کاربحال کردیئے گئے جس کے تحت دکانیں رات دس بجے بند ہوں گی۔ پنجاب حکومت کی طرف سے عید الفطر کے موقع پردکانیں بند کرنے کے اوقات کارمیں نرمی کرتے ہوئے دکانیں چوبیس گھنٹے کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔ عیدالفطرکے بعد پنجاب حکومت نے اوقات کار میں دی گئی رعایت واپس لے لی ہے ، دکانیں اب پرانے اوقات کار کے مطابق رات دس بجے بند ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں