عید کے بعد ”میرا سوہنا فیصل آباد ”تھیم کے تحت جشن بہاراں منعقد کرنے کا فیصلہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ڈویژنل انتظامیہ نے شہریوں کو معیاری تفریح کی فراہمی کیلئے عید کے بعد ”میرا سوہنا فیصل آباد ” تھیم کے تحت جشن بہاراں کے رنگا رنگ ایونٹس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں کمشنر نے میرا سوہنا فیصل آباد پروگرامز کے تحت اب تک کے ایونٹس پر سب کمیٹیز کے ارکان کی کاوشوں کو سراہا اور بڑے پیمانے پر جشن بہاراں منعقد کرنے کا ٹاسک تفویض کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ پر مشتمل تقریبات میں چاروں اضلاع کی تیار کردہ مصنوعات نمائش میں رکھی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی دلچسپی والے ایونٹس کو حتمی شکل دیں۔انہوں نے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز سمیت ڈویژنل سپورٹس آفیسر اور دیگر افسران کو پلان وضع کرنے کا ہدف بھی دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں