18

عید کے حوالے سے آرٹی اے سیکرٹری کی زیرصدارت اجلاس

سرگودہا (بیوروچیف)سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سرگودھا ملک محمد طاہر کی سربراہی میں عید الفطر کے موقع پر مسافروں سے کرایوں کی اوور چارجنگ اور اوورلوڈنگ کی روک تھام کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ضلع بھر کے ٹرانسپورٹرز حضرات نے شرکت کی۔ سیکرٹری آر ٹی اے نے کہا کہ ٹرانسپوٹرز عید الفطر پر پبلک ٹرانسپورٹ میں مقررہ کرایوں کی وصولی کو یقینی بنائیں نیز ہر بس و ویگن اڈے پر کرایہ نامہ نمایاں جگہوں پر آویزاں کیا جائے۔ روٹ پرمنٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر کوئی گاڑی چلنے نہیں دی جائیگی۔اڈوں پر صفائی اور ڈینگی کے خاتمہ کیلئے بھی اقدامات ہونے چاہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں