عید کے حوالے سے سی ٹی او کی زیرصدارت اجلاس

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسافر بردار گاڑیوں پر اوور لوڈنگ اور اوور چارجنگ کسی صورت بھی برداشت نہیں شہریوں کی آمد و رفت پر ان کا مالی استحصال کسی صورت بھی نہیں ہونے دیں گے ٹریفک پولیس کی جانب سے اوورلوڈنگ اور اوور چارجنگ کے حوالے سے خصوصی اسکواڈز تشکیل دیے گئے ہیں ہر سیکٹر میں مسافر بردار گاڑیوں پر اوور لوڈنگ اور اوور چارجنگ کے حوالے سے کڑی نظر رکھی جا رہی ہے کسی بھی جگہ کسی بھی گاڑی میں کسی بھی روڈ پر مقرر کردہ کرائے سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والوں اور اوورلوڈنگ کرنے والوں کے خلاف کسی بھی مسافر کو اگر شکایت ہو تو وہ ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 1915پر کال کریں جہاں پر فوری طور پر ایکشن لیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم نے عید الفطر کی آمد کے قریب شہریوں کا مختلف شہروں میں آمد و رفت کے حوالے سے مسافر بردار گاڑیوں پر بڑھنے والے رش کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سی ٹی او نے تمام سرکلز کے ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ مسافر بردار گاڑیوں پر خصوصی نظر رکھیں دوران ڈیوٹی اگر کسی مسافر بردار گاڑی پر اوورلوڈنگ نظر آئے یا اوور چارجنگ کی شکایت موصول ہو تو فوری ایکشن لیں اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں شہریوں کا تحفظ اور سڑکوں پر محفوظ سفر سٹی ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں