عید کے قریب آتے ہی ماموں کانجن میں وارداتیں

ماموں کانجن (نامہ نگار)ماموں کانجن عید قریب آتے ہی ڈکتیوں کا سلسلہ تیز شہری عدم تحفظ کا شکار تھانہ ماموکانجن حدود میں دن دہہاڑے تین کس نامعلوم مسلح ڈاکوں کی دو مختلف مقامات پر ڈکیتی کی وار د ا تیں لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ، مزاحمت پر جانوروں کا بیوپاری کو فائر مار کر زخمی کردیا بتایا گیا ہے کہ تھا نہ ماموں کانجن کے علاقہ بستی رفیق گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کے قریب تین نامعلوم مسلح ڈاکوں نے جانوروں کے بیوپاریوں کی گاڑی روک کر چھ لاکھ روپے نقدی چھین لئیمزاحمت کرنے پر عثمان ولد شمیرسکنہ جھنگ کو فائر مار کر زخمی کردیا دوسری ڈکیتی کی واردات منڈی ماموں کا نجن سیم نہر پر واقع ڈبل اے ٹریڈرز کریانہ سٹور پر ہوئی دوکان کے مالک اظہر ولد ملک امانت سے ڈاکو سات لاکھ روپے نقدی چھین کر موقع سے فرار ہوگئیمضروب بیوپاری کو طبی امداد کیلئے رورل ہیلتھ سینٹر ماموں کانجن منتقل کردیاگیامقامی پولیس تھانہ ماموں کانجن نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کاآغاز کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں