33

عید کے موقع پر مستحق افراد کوبھی یاد رکھنا چاہیے

فیصل آباد(پ ر )پاکستان پیپلزپارٹی کے ڈویژنل نائب صدر وامیدوار پی پی 109- ماسٹراشفاق احمدنے کہاکہ ۔حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل کی عظیم یادگار قربانی تقوی و پرہیزگاری کا درس دیتی ہے۔قربانی محض جانور ذبح کرنے یا گوشت کی تقسیم کا نام نہیں ہے۔ قربانی کا فلسفہ یہ ہے کہ اہل ایمان اللہ کے راستے میں جان، مال، اولاد، عزت و آبرو، راحت و آرام قربان کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ قربانی کا مقصد مسلمانوں میں ایثار و قربانی کا جذبہ پیدا کرنا ہے اورتقویٰ اور پر ہیز گاری ہے۔ اس موقع پر اتحاد امت، مسلما نو ں کو انفرادی اور اجتماعی تکالیف سے نجات ان کی حفاظت، اور دکھوں کے مداوا کی دعائیں مانگنی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ عید کے موقع پر غریب اور مستحق افراد کو بھی یاد رکھنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں