19

غذائی اشیاء کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(بیوروچیف)رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ملکی بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے،تاہم غذائی اشیائ، کوکنگ آئل، گند، چاول اور ٹیکسٹائل کی پیداوارمیں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ شماریات نے جولائی تا اکتوبر بڑی صنعتوں کی پیداوار کی رپورٹ جاری کردی ۔ ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا اکتوبر ملکی بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 0.64 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ستمبر کے مقابلے اکتوبر میں بھی بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 2.24 فیصد کمی ریکارڈکی گئی۔اکتوبر میں سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 0.02 فیصد کا معمولی اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا اکتوبر غذائی اشیا کی پیداوار میں 2.22 فیصد کا اضافہ ہوا، 4 ماہ کے دوران کوکنگ آئل کی پیداوار میں 2.10 فیصد اضادفہ ہوا، گندم 0.42 فیصد اور چاول کی پیداوار میں 4.37 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا۔رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی پیداوار میں 2.60 فیصد اضافہ ہوا۔کاٹن یارن کی پیداوار میں 8.80 فیصد، سوتی کپڑوں کی پیداوار میں 0.81 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق 4 ماہ کے دوران ملبوسات کی پیداوار میں 16.09 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،کولڈ ڈرنکس اور پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 1.33 فیصد اضافہ ہوا، رواں مالی سال اکتوبر میں آٹوموبائل کی پیداوار میں سالانہ 42.86 فیصد ‘اکتوبر میں جیپوں اور کاروں کی پیداوار میں 40.36 فیصد اضافہ ہوا، ایل سی وی کی پیداوار میں 195.92 فیصد، ٹرکوں کی پیداوار میں 89.49 فیصد اضافہ ہوا جبکہ بسوں کی پیداوار میں 32.80 فیصد اضافہ، ڈیزل انجن کی پیداوار میں 8.87 فیصد کمی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر میں فارماسیوٹیکل مصنوعات کی پیداوار میں 2.02 فیصد اضافہ ہوا، اس عرصے میں کھادوں کی پیداوار میں 3.82 فیصد اضافہ دیکھا گیا، 4 ماہ کے دوران لوہے اور اسٹیل کی پیداوار میں 12.42 فیصد کمی ہوئی، ربر مصنوعات کی 3.39 فیصد، غیر دھاتی معدنیات کی پیداوار میں 15.05 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔4 ماہ کے دوران برقی آلات کی پیداوار میں 21.38 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔#/s#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں