غذر میں جھیل پھٹنے سے 100 سے زائد گھرتباہ

گلگت (نامہ نگار) گلگت بلتستان میں ضلع غذر کے گائوں تالی داس میں گلشیائی جھیل پھٹ گئی۔ تفصیلات سے مطابق گلگت بلتستان میں ضلع غذر کے گائوں تالی داس میں گلشیائی جھیل پھٹنے سے ایک سو سے زائد گھرانوں پر مشتمل آبادی ملبے کا ڈھیر بن گئی ۔ دوسری طرف سیلاب کے باعث دریائے غذر پر مصنوعی جھیل بننے سے 906گھر جھیل کی زد میں آکر شدید متاثر ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے علاقے راشن میں بڑے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی تھی ، جس سے تالی داس گائوں مٹ گیا،گلیشئیر پھٹنے سے پھنسے 50سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ چرواہے کی کال کی بدولت لوگ جانیں بچانے میں کامیاب ہو ئے تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں