43

غربت اور بیروزگاری کے سائے نوجوان نے پھندہ لیکر خود کشی کرلی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) غربت اور معاشی حالات سے تنگ آ کر ٹائنز کمپنی کے ہاسٹل میں مقیم نوجوان نے گلے میں پھندہ ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق خیرپور ٹھٹھہ کا رہائشی 22 سالہ انور علی ولد علی شیر روزگار کے حصول کیلئے فیصل آباد آیا اور ٹائنز کمپنی میں ملازمت کرتا تھا اور ستیانہ روڈ پر ٹول ٹیکس کے قریب مذکورہ کمپنی کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھا، مہنگائی کی وجہ سے کافی دنوں سے پریشان تھا، گزشتہ شب اس نے کمرہ میں بند کر کے گلے میں پھندہ ڈال کر پنکھے سے جھول گیا، جب اس کے ساتھی باہر سے ہاسٹل آئے اور کمرہ کی چھت سے انور علی کی نعش لٹک رہی تھی، اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ متوفی کے ورثاء کے آنے پر مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں