فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حالات سے دلبرداشتہ نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ نیو جامعہ کالونی نعمت آباد کے رہائشی 16 سالہ حسن علی ولد حیدر علی گھریلو معاملات کی وجہ سے پریشان تھا اور گزشتہ روز کوکیانوالہ روڈ پر نعمت آباد چکی چوک کے قریب قریبی عزیز کے گھر گیا اور خود کو کمرہ میں بند کر کے گلے میں پھندا ڈال کر چھت پر لگے پنکھے سے جھول گیا جب کافی دیر تک کمرہ سے باہر نہ آیا تو اہل خانہ نے دیکھا تو حسن علی کی نعش پنکھے سے جھول رہی تھی، جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نعش کو اتار کر تھانہ رضاآباد پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔
59