39

غریب ملک کے شاہانہ انداز 65ارب کے قرضے معاف

اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان کے سرکاری بینکوں نے گزشتہ پانچ سال میں دس ارب مالیت کے قرضے معاف کیے۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق سرکاری بینکوں نے پچھلے 32 سال میں65ارب روپے کے مجموعی قرضے معاف کیے ہیں ، ملک کی100بڑی شخصیات سمیت33سو کھاتے داروں نے اپنے قرضے معاف کرائے، سب سے زیادہ قرضے نیشنل بینک، زرعی ترقیاتی بینک اوربینک آف پنجاب نے معاف کیے ہیں۔سرکاری دستاویزات کے مطابق سرکاری قرضہ معاف کرانے والوں میں سیاستدان، تاجر، فلور مل مالکان، نجی کمپنیاں اورکئی امیرشخصیات شامل ہیں ۔ پچھلے پانچ سال میں نیشنل بینک نے سینکڑوں قرض داروں کے 2 ارب معاف کیے، بینک کی جانب سے پچھلے 32 سالوں میں سب سے زیادہ قرضے38ارب روپے معاف کیے گئے ہیں۔زرعی ترقیاتی بینک نے پچھلے32سال میں ایک ہزار سے زائد افراد کے 11 ارب روپے معاف کیے اور پنجاب بینک نے نو سو قرض داروں کیساڑھے 9ارب معاف کیے جبکہ پچھلے پانچ سالوں میں بینک آف پنجاب نے اٹھ سو قرض داروں کے 6ارب معاف کیے ہیں۔اسی طرح خیبربینک نے 2010 سے 95 افراد کے 1 ارب ساٹھ کروڑ کے قرضے معاف کیے، پچھلے پانچ سالوں میں بینک نے سو سے زائد قرض داروں کے 30 کروڑ روپے معاف کیے ہیں۔ جبکہ سندھ بینک اور فرسٹ ویمن بینک کی جانب سے کوئی قرضہ معاف نہیں کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں