غزہ بورڈ آف پیس میں شریک ممالک کی تعداد 30 تک پہنچنے کا امکان

انقرہ(نامہ نگار)ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فدان نے کہا ہے کہ غزہ کے لیے قائم کیے گئے بورڈ آف پیس میں شریک ممالک کی حتمی تعداد 25 سے 30 تک پہنچ سکتی ہے۔ انہوں نے یہ بات ترک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔حاکان فدان کے مطابق اس وقت بورڈ میں 19 ممالک شامل ہیں جبکہ بعض ممالک نے شمولیت کے لیے مزید وقت مانگا ہے، خاص طور پر جرمنی سے متعلق عمل مکمل ہونے کے بعد۔ ان کا کہنا تھا کہ اندازہ ہے کہ مزید چھ یا سات ممالک اس فورم میں شامل ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں