غزہ سے جبری بے دخلی کا منصوبہ مسترد،بمباری سے100فلسطینی شہید

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک) قابض اسرائیل کی غزہ پر بربریت کا سلسلہ نہ تھم سکا۔صیہونی فوج کے حملوں میں 24گھنٹے میں مزید 100سے زائدافراد شہید اور 404زخمی ہوگئے، خوراک کے متلاشی 46افراد بھی شہدا میں شامل ہیں، غذائی قلت سے 3بچوں سمیت مزید 9افراد دم توڑ گئے۔غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد63ہزار 557 ہوگئی،1لاکھ 60ہزار660زخمی ہوچکے، صیہونی فوج کیجبری بے دخلی کی پالیسی بھی جاری رہی، 10 لاکھ فلسطینیوں کو جنوبی غزہ منتقل کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔فلسطینی شہریوں نے جبری نقل مکانی اور نسل کشی کی پالیسی کو مسترد کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں