فیصل آباد(سٹاف رپورٹر ) مسلم لیگ ن کے رہنمابیرسٹر عمر احمد منے خان نے کہاہے کہ غزہ جنگ محض جنگ نہیں بلکہ فلسطینیوں کی کھلی نسل کشی ہے۔عالمی عدالت انصاف بھی غزہ میں ہونے والے ظلم کو نسل کشی قرار دے چکی ہے مگر عالمی ضمیر مردہ ہوچکا ہے۔ جاری بیان میں اُنہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف سمیت تمام اد ا ر ے بے بس ہیں، اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والے ممالک غیر مشروط جنگ بندی تک سفارتی تعلقات ختم کریں۔ ماضی قریب میں غزہ جیسے ظلم کی مثال نہیں ملتی ۔ غزہ میں شہری نظام تباہ، اسپتال، سکول سمیت رفاہی ادارے تباہ ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ، سلامتی کونسل غیر مو ثر ہوچکے ہیں۔



