غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری،مزید 39فلسطینی شہید

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں اسرائیلی افواج کی بربریت اور بمباری کا سلسلہ جاری رہا، 24گھنٹے میں مزید 39فلسطینی شہید اور 105زخمی ہوگئے۔ہسپتالوں اور سکولوں پر ہونے والے تازہ ترین حملے میں 10 فلسطینی شہید ہوگئے، جنوبی غزہ میں المواسی پناہ گاہوں پر بھی اسرائیلی ڈرون حملے کئے گئے، متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے،شہدا کی مجموعی تعداد 51ہزار 300 ہو گئی، 1لاکھ 17ہزار فلسطینی زخمی ہو چکے۔غزہ سول ڈیفنس کے مطابق بمباری کے باعث ملبے تلے دبے مزید متعدد فلسطینیوں تک پہنچنا ناممکن ہے، اسرائیل نے غزہ سٹی کو خطرناک علاقہ قرار دیا ہوا ہے۔غزہ میں شدید غذائی قلت پیدا ہو گئی، 3لاکھ 45ہزار فلسطینی کئی روز سے بھوک اور پیاس سے نڈھال ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں