42

غزہ میں انسانی بحران سنگین

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ میں خوراک ، پانی اور ادویات کی قلت سے انسانی بحران مزید شدت اختیارکررہا ہے اور زخمی و بے گھرافراد بھوک اور پیاس سے بلک رہے ہیں، ایسے میں حماس نے غزہ کیلیے امداد کو ناکافی قراردیتے ہوئے اقوام متحدہ اور بالخصوص مسلم ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ کیلیے مستقل انسانی راہداری قائم کریں،یورپی یونین کے سربراہ امور خارجہ جوزف بورل نے کہا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق ہے مگراس کی حدود ہیں کا تعین بین الاقوامی قوانین نے کررکھا ہے۔ مغربی کنارے میں اقوام متحدہ کی ایجنسی انروا کے ڈائریکٹرنے بھی امدادکو غزہ کیلیے ناکافی قرار دیتے ہوئے اقوام عالم سے اپیل کی ہے کہ اسرائیل کو جنگی قوانین کی پابندی پر مجبور کیاجائے۔برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے متنازع بیان مین کہا ہے کہ جتنی جلد اسرائیل کی سلامتی کی ضمانت ملے گی انتی جلدی ہی غزہ کے لوگوں کے مصائب کم ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں