غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک)انسانی حقوق کی سرگرم کارکن اور ہالی وڈ اداکارہ انجیلینا جولی نے غزہ میں اسرائیل کی فضائی بمباری کو پھنسی ہوئی آبادی پر جان بوجھ کر بمباری اور قتل قرار دے دیا۔انجیلینا جولی نے سوشل میڈیا پر اسرائیلی جارحیت کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک ایسی بے بس آبادی پر جان بوجھ کر بمباری ہے جن کے پاس بھاگنے یا جانے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔انجیلینا جولی نے اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے لکھا کہ غزہ تقریبا 2 دہائیوں سے ایک کھلی فضا میں قید ہے اور تیزی سے اجتماعی قبر بنتا جا رہا ہے، یہاں مرنے والوں میں 40 فیصد معصوم بچے ہیں اور یہاں پورے خاندانوں کو قتل کیا جا رہا ہے
58