56

غزہ میں جاری اسرائیلی درندگی کو 5ماہ مکمل

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو5ماہ مکمل ہونے کے ساتھ فلسطینی شہدا کی تعداد30ہزار534تک جاپہنچی۔گزشتہ سال اکتوبر میں اسرائیل کی جانب سے شروع کی جانے والی جارحیت کو 150دن گزر گئے۔ غزہ میں اسرائیلی حملوں سے اب تک 71 ہزار 920 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 124 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ غزہ کے اسپتالوں میں مزید 15 بچے خوراک کی کمی سے دم توڑ گئے۔ جینن اور قلقلیہ سمیت مختلف علاقوں میں فائرنگ سے متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔مغربی کنارے پر بھی قابض فورسز کے حملے جاری ہیں، خان یونس میں اسرائیلی فورسز کی بمباری سے مزید 8 فلسطینی شہید ہوئے۔ رفح کی رہائشی عمارت پر حملے میں بھی 17 فلسطینی شہید ہوگئے۔فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق رفح میں اماراتی اسپتال کے باہر صہیونی حملے میں 11 افراد جان کی بازی ہار بیٹھے۔دوسری طرف یونیسف نے غزہ میں غذائی قلت کے سبب اموات بڑھنے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں