غزہ میں جبری ہجرت ایک اور جرم ہے’ مشیر فلسطینی صدر

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) فلسطینی صدر محمود عباس کے مشیر ڈاکٹر محمود الہباش نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ شہر پر حملے کا آغاز اور اسے جنگی علاقہ قرار دینا ایک سنگین اشتعال انگیزی اور نئی تباہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اعلان فلسطینی عوام کے خلاف ایک اور جرم ہے اور اس کے نتیجے میں غزہ میں بڑے پیمانے پر قتلِ عام اور فلسطینیوں کی جبری ہجرت کے منصوبے کو تقویت مل سکتی ہے۔الہباش نے گفتگو میں زور دیا کہ اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے بین الاقوامی اور عرب سطح پر فوری اقدام ضروری ہے۔ ان کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی اولین ترجیح جنگ کو مکمل طور پر ختم کرنا، غزہ کے شہریوں کی ضروریات پوری کرنا اور جبری ہجرت کو روکنا ہے تاکہ ایک سیاسی حل کی راہ نکل سکے۔ ایسا حل جو بین الاقوامی قانونی جواز پر مبنی ہو اور جس کا نتیجہ مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کو شامل کرتے ہوئے ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی صورت میں نکلے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں