غزہ میں جنگ بندی پر جماعت اسلامی فیصل آباد نے یوم تشکر منایا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی نے حافظ نعیم الرحمن کی کال پر ملک بھر میں غزہ میں جنگ بندی پریوم تشکرمنایا۔ فیصل آباد میں بھی جماعت اسلامی کے کارکنوں نے شہرمیں 14مقامات پر نمازجمعہ کے بعدمرکزی مساجد کے سامنے یوم تشکرکے سلسلہ میں پرامن مظاہرے کیا۔جامع مسجدٹیکنیکل ہائی سکول ڈی گرائونڈکے سامنے اظہارتشکرریلی کی قیادت ضلعی امیرپروفیسر محبوب الزماں بٹ،اجمل حسین بدر،سیلم گجر اور دیگر نے کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محبوب الزماںبٹ نے کہاکہ حماس اور مظلوم اہل غزانے اسرائیل کاغرورخاک میں ملادیاہے، غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کا معاہدہ فلسطینی عوام کی عظمت اور غزہ میں مزاحمت کے بے مثال جذبے کا غماز ہے۔مظلوم فلسطینی عوام اور اہل غزا نے گزشتہ پندرہ ماہ میں جن تکالیف کو برداشت کرتے ہوئے بے پناہ جانی ومالی قربانیاں دیں وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ غزہ میں ہزاروں فلسطینی بچوں ، خواتین اور نوجوانوں کو بے دردی سے شہید کیاگیا، سکولوں، کالجوں ، یونیورسٹیوں اور ہسپتالوں پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری سیہزاروں خواتین اور بچے بے گھر ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ اہل غزہ کی قربانیوں سے پوری دنیا سے بیدار ہوئی، اسرائیل کو شدید ہزیمت اٹھانا پڑی۔ تاریخ نے ثابت کیا کہ اسرائیل انسانیت کا قاتل ہے، اسرائیلی مظالم سے مظلوم فلسطینیوں کا عزم کمزور نہیں ہوا۔ معاہدہ عوام کی آزادی اور واپسی کے حقوق کی حصول کی راہ ہموار کرے گا۔انہوں نے کہاکہ غزہ کے صابر اور شجاع عوام کی حمایت اور دفاع ہمارا فرض ہے، اور اسرائیلی جارحیت کو روکتے ہوئے خونریزی، قتل عام اور نسل کشی کو ختم کرنا اولین ترجیح ہے۔ہم ان تمام باوقار سیاسی اور عوامی موقفوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے غزہ کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور ان کے حق میں آواز بلند کی اور عالمی سطح پر اسرائیلی جارحیت کو بے نقاب کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔امت مسلمہ کافرض ہے کہ اہل غزہ کی دل کھول کرامدادکریں تاکہ وہ دوبارہ اپنے گھروں میں آباد ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں