غزہ میں غذائی بحران شدید،3لاکھ بچے موت کے قریب

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں امداد کی بندش کے باعث غذائی بحران مزید شدید ہوگیا، فاقہ کشی سے 3لاکھ کے قریب بچے موت کے دہانے پر پہنچ گئے۔غزہ میں بے بی فارمولا دودھ اور دیگر غذائیت نہ ملنے سے ساڑھے 3 ہزار سے زائد شیر خوار بچوں کی زندگیاں بھی خطرے میں پڑ گئیں۔اسرائیل نے غزہ جنگ بندی کے دوران 2مارچ کو غزہ میں ہر طرح کی امداد کے داخلے پر پابندی عائد کی تھی جو تاحال برقرار ہے۔ اسرائیلی اقدام پر اقوام عالم کی مجرمانہ خاموشی پر غزہ میں غذائی امداد کی نگرانی کرنے والی تنظیم اوکسفیم نے غزہ کے بچوں کی حالت زار کا ذمہ دار پوری دنیا کو قرار دے دیا۔دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی بمباری بھی جاری ہے اور صبح سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 40سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں